حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اپنے عراق کے سفر کے دوران ایک وفد کے ہمراہ حرم مطهر کاظمین علیہما السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے۔ اس دوران انہوں حرم مطہر کے مسئولین سے ملاقات کی اور ان کے دینی و انسانی فعالیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے اپنی گفتگو کے دوران باہمی بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے اور عراق و پاکستان کے عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ثقافتی و مذہبی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وفد نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے عراق کے ساتھ تاریخی تعلقات پر فخر کا اظہار کیا اور مقامات مقدس کے روحانی و تہذیبی کردار کی امن اور باہمی اقدار کو مضبوط کرنے میں اہمیت کو بیان کیا۔










آپ کا تبصرہ